8 مئی 2017 - 13:24
کویت ایران کے ساتھ مشترکہ مذاکرات کو فروغ دینے کا خواہاں: کویتی سفارتکار

کویت کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک علاقائی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ مذاکرات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک علاقائی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ مذاکرات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

کویت کے نائب وزیر خارجہ ' خالد جاراللہ ' نے اتوار کے روز کہا کہ کویت عالمی برادری کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کی ترقی دینے کا خواہاں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ کویت اور تعاون کونسل کے اراکین واشنگٹن کے ساتھ نیا فوجی اور سیاسی اتحاد کو برقرار رکھنا نہیں چاہتے بلکہ ایران اور روس کے ساتھ باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں.

جاراللہ نے علاقائی صورتحال اور اسلامی جمہوریہ ایران میں بارھویں صدارتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کویت خلیج فارس تعاون کونسل اور ایران کے درمیان مذاکرات اور مکالمات کی بحالی کا خواہاں ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲